راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے منسلک اقتصادی نظریہ ساز اور پیشے
سے چارٹرڈ اكاؤنٹنٹ ایس گرومورتی کا کہنا ہے کہ دو ہزار روپے کے نوٹ اگلے
پانچ سال میں بند ہو جائیں گے۔مسٹر گرومورتی نے ایک ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ مودی
حکومت نے نوٹوں کی منسوخی
کی وجہ سے نقدی کے مسئلے سے نمٹنے کی کوششوں کے
تحت دو ہزار روپے کا نوٹ چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اگلے پانچ سال میں
اسے بند کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ مرکزی حکومت آٹھ نومبر کو پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں
کی منسوخی کے اعلان کے ساتھ ہی دو ہزار روپے کے نوٹ بازار میں لائی ہے۔